یوگ کی افادیت و اہمیت

مضمون نگار : سید شہباز عالم

, یوگ کی افادیت و اہمیت

یوگ کا مطلب جڑنا ہے ۔جڑنے کا مطلب ایک ہونا ہے یہ اس طرح ہے کہ اگر آپ اپنے بارے میں سوچیں تو صرف آپ ہی آپ ہیں ۔ ساری کائنات آپکی ذات کے اندر ہے ۔ آپ ایک مکمل کائنات ہیں ۔ اور باقی کی تمام شئے آپکی ذات کا حصہ ہے ۔
یوگا ایک ایسا جادو ہے ۔ جو آپکے تمام امراض کو دور کرتا ہے ۔جسم کو صحت مند اور جوان رکھتا ہے ۔ یوگ لفظ کے ساتھ ہی ذہن میں صحت مندی کا خیال آتا ہے ۔ صحت مند رہنے کا مطلب ہے بہتر زندگی جینا ۔ یہ ساری کائنات ایک انرجی ہے ۔ سد گرو کہتے ہیں اگر اپنے تجربے کی روشنی میں دیکھیں تو جو سانس آپ اندر لے رہے ہیں وہی باہر چھوڑ رہے ہیں ۔ اور جو دوسرے باہر چھوڑ رہے ہیں آپ اندر لے رہے ہیں ۔اس کا مطلب ہے آپکے پھیپھڑوں کا آدھا حصہ باہر ہے اور خلاء میں لٹک رہا ہے ۔ اگر یہ بات ہمارے تجربے اور مشاہدے میں شامل ہوتی تو ہم یہی کہتے کہ پیڑ مت کاٹو ۔ماحولیات کی حفاظت کرو ۔


یہ ایک عام سی بات ہے کہ ہمیں اسکولی سطح پہ ہی پیڑ پودوں کی اہمیت کے بارے میں اچھی طرح بتا دیا جاتا ہے ۔ ہمیں یہ اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ پیڑ پودوں کی ہماری زندگی میں کیا اور کتنی اہمیت ہے ہم ان سے خود کو ہرگز الگ نہیں کر سکتے ۔ پیڑ پودے ہماری ذات کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں بلکہ ہم سب اپنی اپنی جگہ پہ اس کائنات کا ایک حصہ ہیں ۔ جڑنے کا مطلب ایک ہونا اس طرح ہے کہ اگر آپ اپنے بارے میں سوچیں تو صرف آپ ہی آپ ہیں ۔ ساری کائنات آپکی ذات کے اندر ہے ۔ آپ ایک مکمل کائنات ہیں ۔ اور باقی کی تمام شئے آپکی ذات کا حصہ ہے ۔


مگر وہ شئے جو آپکی ذات کا حصہ نہیں ہے اسے خود اپنی ذات میں تبھی محسوس کر سکیں گے جب آپ اپنے باطن میں ایک خاص سطح تک چیزوں کو تحلیل کرنے لگیں۔ فی الحال آپ کو صرف اپنے جسم پہ اپنا اختیار ہے اور آپ اپنے جسم کے اندر ہی چیزوں کو تحلیل کرنے کا تجربہ کر پاتے ہیں اگر آپ اپنے جسم سے کے اندر تحلیل کرنے کی صلاحیت کو باہر لے جایا جائے تو آپ اپنے روپ میں پوری کائنات کو محسوس کر سکتے ہیں ۔ اگر یہ آپکے ساتھ ہوتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ آپ یوگیہ ہیں ۔


اب سوال یہ ہے کہ یوگ کی ایجاد کیوں ہوئی تو شاید یوگا کو اس لیے لایا گیا کہ آپ میں سے بہت سارے لوگ ایسے ہیں جنکی جسمانی عمر کم ہے ۔ لیکن اگر آپنے ستر کی دہائی میں ٹی وی دیکھا ہو تو جب یہ پہلی بار آیا تو آپکے گھروں کے اوپر ایلومینیم کا ایک چھوٹا سا اینٹینا ہوتا تھا ۔ اچانک ٹی وی دیکھتے وقت ٹی وی میں جھلملاہٹ شروع ہو جاتی تھی پھر کوئی اوپر چڑھ کر اوپر جاتا تھا اور انٹینا کی سمت ٹھیک کرتا تھا ۔ اور دھیرے دھیرے وہ اسے صحیع جگہ لے آتا تھا اور ایک بار آپ پھر ٹی وی پر تصویروں کو صاف دیکھ پاتے تھے ۔ اور پھر سے پوری دنیا آپکے کمرے میں آ جاتی تھی ۔ یعنی ضرورت ہے چیزوں کو صحیع جگہ پہ لانے کی ۔


یوگا بھی ٹھیک ویسا ہی ہے۔اگر آپ اپنے جسم کو ٹھیک سے آپریٹ کرنا سیکھ جائیں تو آپ پوری کائنات کو اس میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ یہی یوگ ہے ۔
یہ جسمانی ہی نہیں روحانی عمل بھی ہے جس سے جسم، دل، دماغ اور روح کو ایک ساتھ لانے کا کام ہوتا ہے ۔ یہ دس ہزار سال سے بھی زیادہ پرانا عمل ہے ۔ یوگا کی افادیت کو قدیم زمانے میں بھی اتنی ہی اہمیت دی جاتی تھی جتنی آج ہم دیتے ہیں ۔
یوگ کی بےشمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ بوڑھے یا جوان، صحت مند یا کمزور عورت یا مرد یہ سبھی انسانوں کے لئے سودمند ہے ۔ یہ سبھی کو بہتری کی طرف لے جاتا ہے ۔

شیئر کریں

کمنٹ کریں