زندہ دفن کر دی گئی بیٹیوں کے نام

نظم نگار : اسلم حسن

, زندہ دفن کر دی گئی بیٹیوں کے نام

جب کھینچ لی جائے گی آسمان کی خال
اور سورج سوا نیزے پر آجائے گا
جب اونٹنیاں بِل بِلائیں گی اور
پہاڑ روئی بن جائے گا
جب ماں انکار کر دے گی اپنے بیٹوں کو
پہچاننے سے
تب اُس قیامت کے دن اللہ مانگے کا حساب
زندہ دفن کر دی گئی
بیٹیوں سے پوچھا جائے گا
بتائو تمہیں کس جُرم کی
سزا دی گئی تھی
تب اُس انصاف کے دن
میری بیٹیوں تم توڑ دینا اپنے اپنے
صبر کا باندھ
شاید خدا کے سامنے
حشر کا میدان پانی پانی ہوجائے

, زندہ دفن کر دی گئی بیٹیوں کے نام
شیئر کریں
2 کمنٹ
  1. Avatar

    نظم میں قرآن کے سورہ التکویر کی تفسیر کا پرتو صاف دیکھا جا سکتا ہے

    Reply
  2. Avatar

    اللہ مانگا گا حساب
    اللہ مانگے کا حساب نہیں

    Reply

کمنٹ کریں